98 - البینہ - Quran Translation - Muhammad Joonagarhi

26.12.10

98 - البینہ

آیت نمبرحوالہپارہآیاتِ ربانیاردو ترجمانی :: محمد جوناگڑھی
198:1عمّ - 30لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين منفكين حتى تأتيهم البينةاہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ جب تک کہ ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہ تھے (وہ دلیل یہ تھی کہ)
298:2عمّ - 30رسول من الله يتلو صحفا مطهرةاللہ تعالٰی کا ایک رسول جو پاک آسمانی کتاب پڑھے۔
398:3عمّ - 30فيها كتب قيمةجن میں صحیح اور درست احکام ہوں۔
498:4عمّ - 30وما تفرق الذين أوتوا الكتاب إلا من بعد ما جاءتهم البينةاہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آ جانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہوگئے
598:5عمّ - 30وما أمروا إلا ليعبدوا الله مخلصين له الدين حنفاء ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة وذلك دين القيمةانہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں۔ ابراہیم حنیف کے دین پر اور نماز قائم رکھیں اور زکوۃ دیتے رہیں یہی ہے دین سیدھی ملت کا۔
698:6عمّ - 30إن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين في نار جهنم خالدين فيها أولئك هم شر البريةبیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں
798:7عمّ - 30إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم خير البريةبیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں
898:8عمّ - 30جزاؤهم عند ربهم جنات عدن تجري من تحتها الأنهار خالدين فيها أبدا رضي الله عنهم ورضوا عنه ذلك لمن خشي ربهان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے۔
آیت نمبرحوالہپارہآیاتِ ربانیاردو ترجمانی :: محمد جوناگڑھی

No comments:

Post a Comment